شبنم گل پی ایچ ڈی سکالرہیں اور انسداد دہشتگردی پر کئی مقالے لکھے، 3 رکنی کمیٹی نے انٹرویو کیا،شبنم گل گریڈ 19میں پہلے ہی سے کام کررہی تھیں۔ترجمان نیکٹا کی وضاحت
نیکٹا نے کہا ہے کہ شبنم گل کی تقرری بطورڈائریکٹرخالصتاً میرٹ پرہوئی، ترجمان نیکٹا نے کہا کہ شبنم گل پی ایچ ڈی سکالرہیں اور انسداد دہشتگردی پر کئی مقالے لکھے، 3 رکنی کمیٹی نے انٹرویو کیا،شبنم گل گریڈ 19میں پہلے ہی سے کام کررہی تھیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیکٹا نے وفاقی وزیر زرتاج گل کی اسسٹنٹ پروفیسر بہن شبنم گل کی خدمات لینے بارے وضاحت جاری کی ہے کہ نیکٹا نے شبنم گل کی خدمات لینے کیلئے 100فیصد میرٹ اور طریقہ کارکواختیارکیا۔
ترجمان نیکٹا نے کہا کہ ڈیپوٹیشن پرگریڈ,17 سے گریڈ19 تک تعیناتی کیلئے وفاقی و صوبائی محکموں سے 12 درخواستیں ملیں۔ جس پردرخواستوں کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر،ڈپٹی ڈائریکٹر،ڈائریکٹرکیلئے امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا۔
شبنم گل منتخب کیے گئے امیدواروں میں سے ایک ہے۔, کمیٹی نے میرٹ پران کی تعیناتی کی سفارش کی۔ ترجمان نے کہا کہ شبنم گل گریڈ 19میں پہلے ہی سے کام کررہی تھی ان کی تقرری بطورڈائریکٹرخالصتاً میرٹ پرہوئی۔ شبنم گل پی ایچ ڈی سکالرہیں اور انسداد دہشتگردی پر کئی مقالے لکھے۔ شبنم گل کو نیکٹا کے ریسرچ ونگ کے لیے مناسب اور متعلقہ پایا گیا۔ واضح رہے خبریں گردش کررہی تھیں کہ وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کی بہن شبنم گل کو مبینہ طور پر سفارش کرتے ہوئے ان کو ڈائریکٹر نیکٹا کی سیٹ سے نواز دیا گیا ہے جن کا باقاعدہ طور پر ڈائریکٹر نیکٹا تین سال ک,ی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔
شبنم گل لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی ,میں اسسٹنٹ پروفیسر تعینات تھیں اور انہوں نے 82014 سے لے کر 2019 تک پی ایچ ڈی مکمل کرنی تھی لیکن انہوں نے مزید چار سال کی توسیع کروائی ۔ پی ایچ ڈی کے بعد پانچ سال کسی بھی, ادارے میں پڑھانا لازمی ہوتا ہے لیکن شبنم گل نے واعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی اور اس کے علاوہ وہ ڈائریکٹر نیکٹا کے شرائط پر پورا بھی نہیں اترتیں
امیدواروں سے3رکنی کمیٹی نے انٹرویو کیے۔ کمیٹی نے 12میں سے6 امیدواروں کی تعیناتی کی سفارش کی، کیسزاسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو بھیجے۔
شبنم گل کی تقرری بطورڈائریکٹرخالصتاً میرٹ پرہوئی، نیکٹا
Reviewed by Hugeinfo
on
June 02, 2019
Rating:
Reviewed by Hugeinfo
on
June 02, 2019
Rating:

No comments: