زرتاج گل نے ٹویٹر پر نوکری کے اشتہار کی تصویر شئیر کی لیکن اس میں موجود اس شرط کو چھپا گئیں جس پر ان کی بہن پورا نہیں اترتی تھیں،مکمل اشتہار نے بھانڈا پھوڑ دیا
وفاقی وزیرموسمیات زرتاج گل کی بہن شبنم گل جو کہ لاہور کالج فار ومن یونیورسٹی میں ایسوسی ایٹ پروفیسر تھیں انہیں نیکٹا میں انیسویں گریڈ کی ڈائریکٹر کی پوسٹ پر تعینایت کر دیا گیا ہے۔ نیکٹا نے اس حوالے سے کہا ہے کہ شبنم گل کی تقرری بطورڈائریکٹرخالصتاً میرٹ پرہوئی، ترجمان نیکٹا نے کہا کہ شبنم گل پی ایچ ڈی سکالرہیں اور انسداد دہشتگردی پر کئی مقالے لکھے، 3 رکنی کمیٹی نے انٹرویو کیا جس کے بعد وہ منتخب ہوئیں۔
اس کے بعد وزیرموسمیات نے بھی اس تقرری کے حق میں ٹویٹ کیا اور اپنے ٹویٹر پیغام میں انہوں نے نیکٹا میں بھرتیوں کے اشتہار کے کٹے ہوئے ٹکرے کی تصویر شیئر کی اور اس کے ساتھ انہوں نے نیکٹا کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کی ایک کاپی بھی لگائی۔
اس پر انہوں نے لکھا کہ نیکٹا میں افسروں کی بھرتیاں ڈیپیوٹیشن کے ذریعے ہی ہوتی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ان کی بہن انیسویں گریڈ کی تجربہ کار افسر ہے اور ان کا پی ایچ ڈی تھیسس مکمل ہو چکا ہے جبکہ انکی تعیناتی اشتہار کے مطابق ہوئی ہے اور انہوں نے انسداد دہشت گردی میں ایم فل کیا ہوا ہے۔
بہن کی نیکٹا میں نوکری کا معاملہ،زرتاج گل کا جھوٹ پکڑا گی
Reviewed by Hugeinfo
on
June 02, 2019
Rating:
Reviewed by Hugeinfo
on
June 02, 2019
Rating:

No comments: