پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ای چالان کا دائرہ کار بڑھا دیا

ب اسلام آباد رجسٹرڈ گاڑیوں کو بھی خلاف ورزی پرای چالان جاری کیے جائیں گے، ایکسائز اسلام آباد سے گاڑیوں کا ڈیٹا حاصل کر لیا گیا



 پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ای چالان کا دائرہ کار بڑھا دیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نےٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کو ای چالان جاری کرنے کے حوالے سے اپنے دائرہ کار میں اضافہ کر دیا ہے۔ اتھارٹی نے محکمہ ایکسائز اسلام آبادسے اسلام آباد رجسٹرڈ گاڑیوں کا تمام ڈیٹا حاصل کر لیا ہے اور آئندہ ہفتے سے اسلام آبادرجسٹرڈ گاڑیوں کو بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرای چالان جاری کیے جائیں گے۔
ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق آئندہ ہفتے سے اسلام آباد رجسٹرڈ گاڑیوں کوبھی ای چالان جاری کیے جائیں گے اورٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر گھروں میں ای چالان موصول ہوں گے جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر موٹر وہیکل آرڈیننس کے تحت جرمانے ہوں گے
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ای چالان کا دائرہ کار بڑھا دیا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ای چالان کا دائرہ کار بڑھا دیا Reviewed by Hugeinfo on May 14, 2019 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.